• news

خانیوال سٹیشن کے قریب پاکستان ایکسپریس  کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 

خانیوال (خبرنگار)راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس بڑے حادثہ سے بچ گئی ریلوے سٹیشن کے قریب دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ،مسافر پریشان ،تفصیل کے مطابق پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے خانیوال ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی تو اچانک مسافروں سے بھری دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ،رفتار کم ھونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ھوا، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافر پریشان رھے ریلوے انتظامیہ نے بوگیوں کو پٹڑی پر چڑھانے کے لیئے کرین اور عملے کو طلب کرلیا جبکہ اسی دوران سینکڑوں مسافر گرمی اور حبس کی وجہ سے پریشان نظر آئے ۔

ای پیپر-دی نیشن