جوڈیشل کمشن: جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی منظوریجسٹس محمد علی مظہر کا معاملہ مؤخر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندو خیل کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی ہے جبکہ کمشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کو بطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کا معاملہ موخر کر دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا۔ جس میں 2020میں جسٹس فیصل عرب جبکہ رواں سال جسٹس منظور احمد ملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کی کل 17نشستوں میں سے دو خالی نشستیں پر ججز کی تعیناتی کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمشن نے سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کے نام پر اتفاق نا ہونے کی وجہ سے انکی تقرری کا معاملہ موخر کر دیا۔