دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکتی: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 13جولائی 1931ء کے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ 13جولائی 1931ء سمیت کشمیر کی تحریک آزادی کے تمام شہداء و اسیروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سینٹرل جیل سری نگر کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کے خون سے کشمیر کی صبحِ آزادی طلوع ہوگی۔ شہداء نے اپنے لہو سے تحریک آزادی کی جو شمع روشن کی، وہ آج بھی فروزاں ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی۔ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کے ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔ پیپلز پارٹی اپنے شہید چیئرپرسنز شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کاز پر سختی سے کاربند ہے۔