• news

ؒٓمریم نواز کشمیر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں: راشد منیر 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہا ہے کہ مریم نواز کشمیر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی کشمیری اچھی طرح جانتے ہے کہ مودی کا یار عمران خان نہیں بلکہ نواز شریف تھا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے راشد منیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور وہاں کے نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے مگر کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا انہوںنے کہاکہ کشمیر کے ایشو پر بلاول بھٹو کی باتیں عجیب ہے وہ پہلی مرتبہ کشمیر گئے ان کو کشمیر کی تاریخ کا علم ہی نہیں پیپلز پارٹی لوٹ مار کرنے والوں کی پارٹی ہے جو کشمیر کو بھی لوٹنا چاہتی ہے کشمیر میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی کشمیر کے نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی لیبر ونگ پنجاب اور دیگر صوبوں میں کشمیر ی کے نوجوانوں کو صنعتی اداروں میں نوکریوں کا کوٹہ مختص کرنے کی جلد قانون سازی کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن