• news

حکومت عام شہریوں کو جلدریلیف دے گی:روبینہ انصاری 

قصور(نامہ نگار) تحریک انصاف شعبہ خواتین قصور کی صدر سابق ایم پی اے میڈم روبینہ انصاری نے کہا کہ حکومت عام شہریوں کو جلدریلیف دے گی، وزیراعظم عمران خان بہت جلد بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، گورنمنٹ نے غریب شہریوں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، پاکستان کو لوٹ مار کر کے کنگال کرنیوالے آج حکومتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ نگری حضرت بابا بلھے شاہ قصور شہرمیں تحریک انصاف شعبہ خواتین کو بہت جلد منظم کر رہے ہیں، عوام پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کا جلدخاتمہ کرے گی جس کے بعد عوامی خوشحالی کا دور شروع ہونیوالا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن