• news

ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے:ڈی جی خانہ فرہنگ

لاہور(سپیشل رپورٹر)خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈی جی آغا جعفر روناس نے کہا ہے کہ پاکستان اورایران مذہبی،ثقافتی اورتاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لانے کیلئے وفود کے تبادلوں سمیت ثقافتی پروگرامز کے انعقاد کا منصوبہ ہے۔وہ خانہ فرہنگ ایران لاہور میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ جعفر روشناس نے کہا کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں۔ سرحد کے آر پار بیت کچھ مشترک ہے  جتنی تجارت پاکستان اور ایران کے درمیان ہو سکتی ہے کسی اور کے ساتھ نہیں۔جعفر روناس نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان، تہذیبی، مذہبی اور قومی مشترکات رکھتے ہیں اور ہمسایہ ہونے کی وجہ سے باہمی تعلقات کو بڑھانے کی اچھی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقبال لاہوری کی شاعری نے ایران اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں پْل کا کردار ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن