لوگ سبز باغ دکھانے والوں کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں: حمزہ شہباز
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام کے پاس بچوں کی فیس اور ادویات خریدنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بڑے تکلیف دہ حالات ہیں۔ جھوٹے دعووں کے سبز باغ دکھانے والوں کا چہرہ قوم کے سامنے تین سال میں ہی مکمل بے نقاب ہوگیا ہے۔ ان کو ووٹ دینے والے بھی پچھتارہے ہیں کہ انہیں ووٹ کیوں دیا؟۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسے جلوس کا الیکشن نہیں ڈور ٹو ڈور ووٹرز کے پاس جائیں، باقاعدہ کمیٹیاں بنائیں روزانہ کی بنیاد پر کام کریں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں وقت کم رہ گیا ہے سب کو خود جاکر ملیں،کوشش کرنا ہمارا فرض ہے، محنت پوری کریں باقی نتیجہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیں۔