• news

حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کوغربت سے نکالنے کا منصوبہ 

 اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) حکومت نے ملک کے40  لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان بنالیا ہے اور اس حوا لے حکومت کا کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ شوکت ترین وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی سطح پر کامیاب پاکستان پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے، جب کہ 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن