بلین ٹری منصوبے سے آئندہ نسلوں کو صاف شفاف ماحول ملے گا :ماجد منظور کاہلوں
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن بلین ٹری منصوبے کی مخالفت کر رہے تھے آج پوری دنیا عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہے سوات کے بنجر پہاڑوں پر سرسبز درخت بتا رہے ہے کہ پاکستا ن جلد گلوبل وارمنگ سے نکل جائے گا اور بلین ٹری منصوبے سے آنے والی نسلوں کو صاف شفاف ماحول بہترین موسم اور شاداب پاکستان دیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جا ری ہے ۔