جہلم ویلی: علی امین گنڈا پورکے قافلہ پر پتھراؤ‘ انڈے پھینکے گئے‘ وفاقی وزیر کے گارڈز کی ہوائی فائرنگ
مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) آزادکشمیر میں جہلم ویلی میں کھنا بندوے کے مقام پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھراؤ اور فائرنگ کی گئی‘ انڈے بھی پھینکے گئے۔ علی امین گنڈا پورکے سکیورٹی گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈنڈا بردار افراد نے شاہراہ سری نگر بند کر دی۔ پولیس نے مجمع کو منتشر کیا۔ جس کے بعد علی امین گنڈا پور چناری جلسہ سے خطاب کیلئے روانہ ہوگئے۔