• news

ملک پرجمہوریت کے نام پر سول آمریت مسلط ہے:میاں خالد جاوید 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کومدینہ بنانے کے دعوے داروں نے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل کر عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے قرضوں سے نجات دلا نے کے خواب دکھاکر ملکی تاریخ کے ریکارڈ قرضے لئے ہیں جمہوریت کے نام پر سول آمریت ملک پر مسلط ہے حق گوئی حکمرانوں کو برداشت نہیں جو اپوزیشن لیڈر حکومت پر تنقید کرتا ہے اسے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن