• news

مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ اقدامات کرے:ذکراللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ فی الفور اقدامات کرے۔ مون سون کی پہلی چند گھنٹوں کی باران رحمت انتظامیہ اور اداروں کی غفلت لاہو رکے نشیبی علاقوں کیلئے ابھی تک زحمت بنی ہوئی ہے۔ گلی، محلوں سے ابھی تک برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی جبکہ سخت گرمی اور حبس میں کئی علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جو انتظامیہ اور اداروں کے دعوؤں اور وعدؤں کی کھلی نفی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی ٹیم کے خصوصی اجلا س میں ہرسطح کے عہدیداران اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن