• news

عمران خان کی قیادت میں دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے:عمرمشتاق

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری عمرمشتاق ورک نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے عالمی اور اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے حکومت کو مجبوری میں قرض لینا پڑے جن کی ادائیگی جلد یقینی بنا کر حکومت ملک پر سے بیرونی قرضوں کابوجھ اتار پھینکے گی، سابق حکمرانوں کے ادوار میں لئے گئے قرض ہڑپ کئے گئے مگر موجودہ حکومت نے تمام حاصل شدہ قرض ملکی معیشت کو مربوط بنانے اور تعمیر و ترقی کے امور پر شفافیت کے ساتھ خرچ کئے ہیں، اپنے بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک نہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملکی وقار میں زبردست اضافہ ہوا ہے جویقینا حوصلہ افزاء امر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن