عمران خان پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنا کر ہی دم لیں گے:صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عمران خان کو تباہ حال اور ڈیفالٹر ہونے کے خطرات سے دو چار معیشت ملی تین سالوں کی کڑی محنت کے بعد کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت کو پٹری پر چڑھایا اور ن لیگ ، پیپلز پارٹی کیلئے جانے والے ہو شربا قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز کے قرضے بھی واپس کئے ۔ مشکل دور گزر چکا ۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو خوشحال و ترقی یافتہ ملک بنا کر ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنماچوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی امیدواران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاسابق حکمرانوں کی این اے 81 کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا ازالہ کر رہے ہیں اور حلقہ کے تمام مسائل کو مستقل بنیادوں پر ختم کر کے عوام کو محرومیوں اور مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کا عمل تیزی سے جاری ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام ترقیاتی فنڈز پسماندہ اور کئی دہائیوں سے نظر انداز علاقوں میں لگا رہے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہی ہے ۔