حضرت بابا فریدؒکا 779 واں عرس 5 اگست کو شروع ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت بابا فریدؒ کا 779 واں سالانہ عرس 5 اگست کو شروع ہوگا، جبکہ بہشتی دروازے کی رسومات 5 محرم الحرام تا10 محرم الحرام ادا کی جائیں گی ۔حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 779 ویں سالانہ عرس کا انتظامی اجلاس زیر صدارت سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید، ڈپٹی کمشنر آفس پاکپتن میں ہوا۔ جس میں ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت جملہ سرکاری محکمہ جات کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔