وزیر اعظم عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے : عامر شریف کمبوہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء عامر شریف کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے ملک ترقی و خوشحالی کی خاطر حکومت سرگرم عمل ہے وطن عزیز کو لاحق خطرات کا سیاسی و عسکری قیادت کو بھرپور احساس ہے اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کاقلع قمع کیا جارہا ہے پاکستان کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ملک میں پائیدار امن بھی قائم ہوگا اور معیشت بھی مثالی ترقی کرے گی۔