جوڈیشل کمشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے جسٹس نعیم اختر افغان کی سفارش کر دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی سفارش کر دی ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔