• news

 امریکہ کو افغانستان میں اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے‘چین

دوشنبہ (این این آئی) چین نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہا کہ ملک کو یہ نیا موقع ملا ہے کہ اپنی تقدیر اپنے ہاتھ سے بنائیں جبکہ طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں سے تمام تعلقات منقطع کر دیں۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے، 2 دہائیوں تک فوجی شراکت کے بعد بھی وہ امن قائم کرنے میں ناکام رہے۔وانگ ای نے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ اور نیٹو کے افغانستان چھوڑنے کے بعد افغانستان کے شہریوں کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنے ملک کی منزل خود بنائیں اور اپنے شہریوں کی تقدیر اپنے ہاتھوں سے بنائیں۔اپنے بیان میں طالبان کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ قدامت پسند گروپ کو دہشت گرد تنظیموں سے دوری اختیار کرنی چاہیے اور افغانستان کی سیاست میں اپنے ملک اور عوام کے لیے ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ واپس آنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن