• news

عوام جلد اور معیاری انصاف فراہمی اولین ترجیح: جسٹس امیر بھٹی 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ خصوصی نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا عدالتوں میں آنے والے سائلین، وکلائ، ججز اور سٹاف کی سہولت اور سکیورٹی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ عدالتوں کے لئے بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ملاقات میں اہم انتظامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور شرکاء نے فاضل چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ راجہ بشارت نے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے ویژن کو سراہا اور  یقین دہانی کرائی کہ جلد انصاف کی فراہمی کے لئے عدالت عالیہ کے ہر اقدام کی مکمل سپورٹ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن