آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بات تحریک انصاف کیخلاف بے بنیادپراپیگنڈا
مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) امیدوار اسمبلی تحریک انصاف آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 29 خواجہ فاروق احمد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ زیر صدارت خواجہ فاروق احمد نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 29 مظفرآباد منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ جن کا جلسہ گاہ آمد پر کارکنان پی ٹی آئی نے استقبال کیا۔ مقررین خواجہ فاروق احمد، مراد سعید، سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہیں، تحریک انصاف کی مقبولیت کو دیکھ کر لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ ہمارے سیاسی مخالفین ہمارے خلاف جو بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوامی مسائل کے حل اور عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرینگی، عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن فری معاشرہ کی تشکیل دی جائے گی، میرٹ کی بالادستی قائم کرینگے، عوامی فلا ح و بہبود کے کام کیے جاہینگے، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے،جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کشمیر کی حالت آپ کے سامنے ہیں ہم آزاد کشمیر کے الیکشن میں مداخلت کرنے نہیں آئے ،عمران خان نے خود کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرینگے۔ جس طرح عالمی سطح پر عمران خان نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے آواز بلند کی ان کے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے اس سے قبل اس طرح کے اقدامات کسی لیڈر نے نہیں کیے۔ عمران خان کو امریکی ایجینڈ کہنے والے آج اپنی سی وی لیکر امریکہ کے لیے روانہ ہے ۔ عمران خان نے کشمیر پر دو ٹوک موقف رکھا ہے۔ امریکی ہم سے فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے اڈہ مانگ رہے تھے لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیریوں کے لیے بے تحاشہ بجٹ دیا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت وہ بجٹ عوام تک نہ پہنچا سکی۔ ن لیگ محب وطن بنتی ہے ہم پوچھتے ہے جندال اور نریندر مودی کو بغیر ویزے پاکستان کس نے بلایا۔ ہم سے وفاداداری کا سرٹیفکٹ نہ لیا حائے ہم محب وطن ہے۔جبکہ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ویژن کا پیغام لیکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں، ہم نے آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بات مریم نواز اور راجہ فاروق حیدر سے سنی، یہ تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس میں بری طرح یہ ناکام ہوچکے ہیں۔ آج لوگوں کے جذبات دیکھ کر یقین سے کہتا ہوں آئندہ حکومت آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہی ہوگی۔ عمران خان کو کشمیر فروش کہنے والو عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر کے علاوہ کوئی مزاکرات نہیں۔ فریال تالپور نے 142 کڑوڑ روپے کا آزاد کشمیر کے بجٹ کا ڈاکہ ڈال کر چوری کیا۔ ہم اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کو سوئی گیس دینگے،تعلیم انفسٹکچرز کے نظام میں بہتری لائے گے۔ میرٹ کی بالادستی قائم کرینگے۔ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے۔ الیکشن کمپین کے دوران تحریک انصاف کے نامزد امیدواران نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کو حل کرنے کا میں وعدہ کرتا ہوں آپ سے اپیل کرتا ہوں اپنی آئندہ نسلوں کی بھلائی اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کی خاطر بلے کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے نامزد امیدوران کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر راجہ آفتاب احمد صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن، وحید احمد جنرل سیکرٹری سینٹرل بار ایسوسی ایشن نے ہمراہ 12/15 وکلا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔