• news

سی ایس ایس امتحان میں ناکامی  پر لڑکی نے خودکشی کر لی

لاہور(نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں 27 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر سی ایس ایس کے امتحانات میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کرگلے میں پھندہ لے کرخودکشی کر لی ہے۔نشیمن اقبال سوسائٹی میں ایک فلیٹ میں مقیم 27 سالہ لڑکی ندا نے پنکھے سے دوپٹہ لٹکا کر  پھندہ لے لیا ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن