اوکاڑہ میں 9سالہ ریحان قتل کیس کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائونوٹس جمع
لاہور(این این آئی) اوکاڑہ میں 9سالہ ریحان کو مدرسہ ربانیہ میں زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائونوٹس جمع کروادیاگیا ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہاگیا اب تک کی تفتیش کے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔