• news

افغانستان ضرورت پڑنے پر بھارت سے فوجی مدد طلب کر سکتا ہے: افغان سفیر

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں تعینات افغان سفیر فرید ماموندزئی نے کہا ہے افغانستان میں اس وقت حالات بہت خراب ہو چکے ہیں اور  ضرورت پڑی تو طالبان کے خلاف بھارت سے  فوجی مدد طلب کی جاسکتی ہے۔ نئی دلی میں  این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا۔ افغان سفیر سے جب یہ پوچھاگیا  ایک ایسے وقت میں جب امریکا سمیت بیرونی فورسز افغانستان سے نکل رہی ہیں تو پھر افغانستان کو بھارت سے کس نوعیت کی عسکری مدد درکار ہو گی۔ تو انکا کہنا تھا  وہ یہ نہیں کہہ رہے بھارتی فوجی افغانستان میں لڑائی کا حصہ بنیں۔  افغان فضائیہ کو بھارت کی مدد کی ضرورت ہو گی، بھارت افغان پائلٹس اور فوجیوں کو کو تربیت فراہم کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن