پنجاب میں پہلی تا پانچویں ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازمی ‘ نوٹیفکیشن جاری
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی مضمون قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری، نجی سکولز میں پہلی تا پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہوگی۔