نیو خان پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ محمد عابد نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سینئر ٹینس پلیئر محمد عابد نے ڈیوس کپر مزمل مرتضی کو شکست دے کر نیو خان پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ ٹائٹل جیتنے کے علاوہ محمد عابد نے موٹر سائیکل اپنے نام کی۔ اسد میں نے ٹرپل گراؤنڈ اپنے نام کیا جس میں انڈر 18 اور انڈر 14 کے سنگل ٹائٹلز شامل تھے جبکہ ایک انڈر 14 کا ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ بہن بھائی آمنہ قیوم اور نبیل قیوم نے انڈر18 انڈر12 سنگلز ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ زوہیب افضل ملک اور دانیال افضل ملک نے اپنی اپنی کیٹگریز میں ٹائٹلز جیتے۔مہمان خصوصی عادل خان روکڑی نے انعامات تقسیم کئے اور مزید ٹینس ایونٹس سپانسر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔