انڈر 19 ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم انٹر نیشنل سیریز سے محروم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل کوئی سیریز شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے میگا ایونٹ سے پہلے بین الاقوامی ایکسپوژر سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔اگلے برس کے اوائل میں ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کوئی بین الاقوامی سیریز نہیں کھیل سکے گی۔ اس وقت پاکستان انڈر 19 نے نہ کسی ملک کا دورہ کرنا ہے نہ پاکستان کسی نے آنا ہے اور نہ ہی کوئی پلان کیا گیا ہے۔ انڈر 19 ایشیا کپ کا انعقاد بھی ممکن نہیں۔