کارڈیالوجی سنٹر می ں پہلا آئی سی ڈی بیٹری کاکامیاب آپریشن
ملتان(خصوصی رپورٹر) چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلا آئی سی ڈی بیٹری کاکامیاب آپریشن کیا گیا لیاقت پور رحیم یار خان کے رہائشی خواجہ محمد اکبر کے دل میں انٹرا کارڈیک ڈیوائس پیس میکر ڈالا گیا ہے مریض کو دل کی دھڑکن تیز ہو جانے کی شکایت کے باعث مختلف ہسپتالوں کے دھکے کھانیکے بعد کارڈیالوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی سربراہی میں ڈاکٹر سہیل سلیمی، ڈاکٹر حسیب رضا نقوی اور ڈاکٹر بلال قریشی نے گزشتہ روز انٹرا کارڈیک ڈیوائس پیس میکر ڈالنے کی کامیاب سرجری کی اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے بتایا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں پہلا ایسا پروسیجر کیا گیا ہے دل کی دھڑکن تیز ہونے کے باعث اگر مریض کا دل اچانک کام کرنا چھوڑ دیتا ہے تو یہ ڈیوائس شاک دے گی جس سے دوبارہ دل کی حرکت معمول پر آ سکتی ہے یہ بہت بڑی کامیابی اور اعزاز ہے جس کا تمام تر سہرا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی ہونہار ٹیم کو جاتا ہے۔