مسجد نبویؐ میں نئی ٹائلز نصب، سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں دکانیں بند کرنے کی اجازت‘ مزید 22 سینما کھولے جائینگے
جدہ/ مدینہ منورہ (اے پی پی) سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کے صحن میں نئی ٹائلز لگا دی گئیں ہیں۔ بیرونی صحن میں سفید یونانی سنگ مر مر کی ٹائلز ایک لاکھ 8 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں لگائی گئیں۔ سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔ ادھر سعودی عرب میں معیاری زندگی مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد البکر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں سال مزید 22 سینما گھر کھولے جائیں گے۔ سعودی اخبار کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد البکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سینما مارکیٹ کا حجم مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا ہے۔ یہاں پانچ کمپنیاں سینما گھر چلا رہی ہیں۔