• news

پاکستان میں پہلی بار مختلف بلڈ گروپس کے باوجود جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ 

کراچی (بی بی سی) طارق اقبال شہزاد جن کا خیر پور میں پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ میں پاکستان کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ غیر مطابقتی طریقہ کار کے مطابق جگر کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ ان کو جگر عطیہ کرنے والی ان کی بیٹی زینب طارق دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ بی بی سی کے مطابق آرگن ٹرانسپلانٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر اور ان کی ٹیم نے کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مریض کا بلڈ گروپ اپنے قریبی عزیزوں اور خون کے رشتہ داروں کے ساتھ نہیں مل رہا تھا۔ طارق اقبال نے کہا بیٹیاں لیتی کچھ نہیں بلکہ دیتی ہیں۔ میری جان بچائی شکریہ ادا نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن