• news

سعودی عرب: کرونا سے مزید 15 مریض جاں بحق 

مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی) مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب بھر میں کرونا کیسز کم ہوگئے۔ ایک ہزار 98 نئے مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ  مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 15 مریض چل بسے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 63 ہو گئی۔ وزارت صحت نے کہا کرونا سے مقررہ احتیاطتی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن