• news

قرآن ، صیح بخاری کے انگریزی مترجم ڈاکٹر محسن خان کا94 برس کی عمر میں انتقال

لاہور (خصوصی نامہ نگار )قرآن پاک اور صیح بخاری کے انگریزی مترجم ڈاکٹر محسن خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، مسجد نبویؐ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ جنت البقیع میں سپرد خاک کیا گیا ، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ، ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، مرحوم نے لاہور سے میڈیکل کی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد لندن سے اعلیٰ ڈگری حاصل کی جس کے بعد درس و تدریس کے لیے مدینہ تشریف لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن