پیپلز پارٹی نے آٹا چینی گھی مہنگا کرنے کا ای سی سی فیصلہ مسترد کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آٹا چینی گھی مہنگا کرنے کا ای سی سی فیصلہ مسترد کر دیاریاست مدینہ کے نام نہاد دعویدار وزیراعظم نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دی ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز سے عوامی ریلیف چھیننا قابل مزمت اقدام ہے قوم عمران خان سے جواب چاہتی ہے کہ مہنگائی ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول آٹا چینی گھی مہنگا کرنا اور پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ عوام دشمنی اور ظلم ہے نیر بخاری نے کہا کہ مالیاتی مافیاز کی۔نمائندہ حکومت اشرافیہ کو ریلیف اور عوام الناس کو مسلسل تکالیف دے رہی ہے ،زاتی مفادات کے اسیر حکمرانوں نے عوام الناس کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ بے حس اور بے رحم۔حکمرانوں کے عوام کش اقدامات سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کڑی شرائط کے تحت پٹرول بجلی کے نرخوں میں بتدریج اضافہ اور اشیائے ضروریہ مہنگی کرنا زندہ درگور عوام کو مہنگائی کے عفریت کے آگے ڈالنے کا اہتمام ہے۔