شجرکاری کو تمام منصوبوں کے پی سی ون کا حصہ بنائیگی:ڈائریکٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ انجینئر
لاہور(نیوزرپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ کمپنی شجرکاری کو تمام منصوبوں کے پی سی ون کا حصہ بنائیگی، یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے بلوکی کے قریب ایچ وی ڈی سی کنورٹر سٹیشن کی سائٹ پر شجرکاری کی تقریب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی وزیر اعظم کے ویژن "کلین اینڈ گرین پاکستان" کی تعمیل کرتے ہوئے شجرکاری مہم پر عمل پیرا ہے اور این ٹی ڈی سی اپنے منصوبوں کے مقامات پر 2 لاکھ درخت لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی شجرکاری کو اپنے تمام منصوبوں کے پی سی ون کا حصہ بنائے گی۔ اس موقع پر ایچ وی ڈی سی کنورٹر سٹیشن بلوکی کی تعمیر کرنے والی پاک مٹیاری۔ لاہور ٹرانسمیشن لائن کمپنی (پی ایم ایل ٹی سی ) کے چیف فنانشل آفیسر نے بھی پودا لگایا اور تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر صفدر علی، جنرل منیجر ایچ وی ڈی سی انجم عزیز نے بھی خطاب کیا۔