کم آمدن والے گھرانوں کے طلبہ و طالبات کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں:ڈاکٹر کنول امین
لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ و طالبات کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں، احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہائر ایجوکیشن کمشن کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام ہے جوکم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ کے لئے ملکی تاریخ کا ایک شاندار منصوبہ ہے۔ وہ گزشتہ روزیونیورسٹی میں پہلے یو ایچ ای سکالرشپ اور احساس سکالرشپ پروگرام کے سلسلے میںچیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔تقریب میں یو ایچ ای کی رجسٹرار روزینہ صادق ، خزانچی یو ایچ ای، ساجدہ ندیم ، ثمینہ چودھری کنوینر یو ایچ ای اسکالرشپ پروگرام ، ہائر ایجوکیشن کمیشن سکالرشپ پروگرام کی کنوینر عاصمہ راشد ، یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور طالبات نے شرکت کی۔