• news

ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ جائزہ کمیٹی کا اجلاس 

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ جائزہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرقصور کو اے ڈی پی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے ہدایات جاری کرتے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں میں بہترین اور معیاری میٹریل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن