• news

گیس کے نئے کنکشن میرٹ پر  دیئے جا رہے ہیں: احسان اللہ بھٹی 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جنرل مینجر شیخوپورہ سوئی گیس احسان اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں عوام کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر رومان عمر، ایڈمن تنویر گل، اورنگزیب سدھو، انجینئر حافظ عمران، انجینئر اکمل شہزادہ، انجینئر کاشف صدیق بھی موجود تھے۔ احسان اللہ بھٹی نے مزید کہا کہ سوئی گیس کے پریشر میں بہتری آئی ہے۔ضلع شیخوپورہ کے صنعتی اداروں کو بھی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن