• news

محکمہ سول ڈیفنس نے موثر کارکردگی  کی نئی مثال رقم کی :محمود حسین 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر محمود حسین گل نے کہا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس نے موثر کارکردگی کی نئی مثال رقم کی ہے اور امور ذمہ داری کی انجام دہی کی خاطر جس طرح تمام افسروں و ملازمین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے ، محکمہ نے عوام کو سیلف ڈیفنس کا شعور دینے سمیت مشکل حالات میں اپنی اور دوسروں کے جان و مال کے تحفظ کی تربیت بھی فراہم کی ہے جس میں طلبہ پیش پیش رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن