• news

بائولنگ ‘بیٹنگ پھر ناکام ‘انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز برابر کر دی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دوسرے ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز ہی بنا سکی۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا ۔بابر اعظم 22‘محمد رضوان 37، صہیب مقصود 15، محمد حفیظ 10، فخرزمان 8، اعظم خان 1 اور عماد وسیم 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاداب خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی ، شاہین آفریدی 2 اور حارث رؤف صفر پر پویلین لوٹے۔ ثاقب محمود نے 3، عادل رشید اور معین علی نے 2،2، کرم اور پارکنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ انگلش ٹیم ایک گیند قبل 200 رنز آؤٹ ہو گئی۔ کپتان جوز بٹلر 59 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔لیونگسٹن 38 اور معین علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جیسن روئے 10، ملان 1، بیرسٹو 13، کرن 9، جارڈن 14، عادل رشید 2 اور پارکیسن 5 رنز بناآؤٹ ہوئے۔محمد حسنین 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 ، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا جبکہ انگلینڈ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ جوز بٹلر ،کرس جارڈن اور عادل رشید کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ایوئن مورگن، ڈیوڈ ولی اور لوئس گریگری کو ڈراپ کیا گیا ۔ جوز بٹلر نے ٹیم کی قیادت کی۔سیریز برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 20 جولائی کو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن