پاکستانی خاتون سمیت 3کوہِ پیمائوں نے 8ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)3رکنی پاکستانی کوہ پیمائوں نے 8ہزار 35میٹر بلند چوٹی گاشر بروم ٹوسر کر لی۔ ٹیم میں پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی بھی شامل ہیں، تینوں کوہ پیما انتہائی بلندی سے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ گاشر برم دوم دنیا کا 13واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے۔اسے سب سے پہلے 1956 ء میں ایک آسٹریائی ٹیم نے سر کیا تھا جن میں موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ شامل تھے۔ غیر ملکی کوہ پیمائوں نے 8051میٹر بلند چوٹی برائون پیک سرکرلی ۔ کامیاب کوہ پیمائوں کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے ہے ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق 4کوہ پیمائوں نے چوٹی کو سر کیا ہے ۔