سمیع اللہ کے مجسمہ سے گیند ‘ہاکی چوری کی مذمت‘پی ایچ ایف بھجوائے گی : آصف باجوہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمہ سے گینداورہاکی چوری کی مذمت کرتے ہیں، سمیع اللہ خان قومی ہیرو ہیں، انکے مجسمہ کیلئے ہاکی اور گیند پی ایچ ایف بھجوائیگی، پاکستان ہاکی کے ہیرو کا مجسمہ اہلیان بہاولپور کا اثاثہ ہے، اسکی حفاظت ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے، کنٹونمنٹ بورڈ بہاولپور کی جانب سے اولمپین سمیع اللہ خان کی قومی کھیل میں خدمات کے اعتراف میں تنصیب شدہ مجسمہ سے ہاکی گیند اور ہاکی سٹک چوری کے واقعہ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نیاظہار تاسف کیا ہے اور واقعہ کی مذمت کی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان بہاولپور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے قومی ہیرو کے مجسمہ سمیت مفاد عامہ کے اسلوب کا خیال رکھیں۔