پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ‘ ارشد ستار صدر ‘ محمد ریاض جنرل سیکرٹری منتخب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ارشد ستار صدر جبکہ محمد ریاض جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔موجودہ منتخب باڈی 2021-2025تک اپنے فرائض سر انجام دیگی۔ پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری محمد ریاض کا کہنا ہے کہ وہ دوستوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں جنرل سیکرٹری کیلئے منتخب کیا ہے۔فن پہلوانی کے فروغ کیلئے دن رات کام کریں گے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔ 14اگست کو رستم گوجرانوالہ دنگل کروایا جائیگا ۔