• news

آئی سی سی نے روس ‘زمبیا  کی رکنیت معطل کردی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے روس اور زمبیا کی رکنیت معطل کردی ۔ دونوں ممالک آئی سی سی رکنیت کے قواعد پر پورا اترنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے ۔ آئی سی سی نے منگولیا‘تاجکستان اور سوئٹزرلینڈ کو ایسوسی ایٹڈ رکن ممالک میںشامل کرلیا ہے۔ آئی سی سی کے 106رکن ممالک ہیں جن میں 94ایسوسی ایٹ رکن ہیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن