• news

بچیانہ: بیوی کے مبینہ دوست پر تشدد مونچھیں، بھنویں، بال مونڈ دیئے

بچیانہ، جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) ایک خاتون محبوبہ کے شوہر نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کے مبینہ دوست کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی مونچھیں، بھنویں اور سر کے بال منڈدیئے۔ پولیس نے 7ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ لنڈیانوالہ موضع جودھکے کے رہائشی منظور کی اہلیہ نادیہ کے چیچہ وطنی کے رہائشی افضال کیساتھ مبینہ طور پر ناجائز مراسم قائم ہیں اور افضال سے شادی کی غرض سے اپنے خاوند سے طلاق لینے کی خاطر عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز افضال نادیہ سے ملنے کیلئے آیا تو نادیہ کے خاوند نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ افضال کو جودھکے بس سٹاپ کے قریب بس سے اتار کر گائوں ہی میں واقع خالد نامی شخص مکان میں لے گیا۔ غیر انسانی سلوک کی اطلاع پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے افضال کی مدعیت پر اس کی محبوبہ نادیہ کے شوہر منظور اور ساتھیوں محمد بوٹا ، رانا خالد، عارف، ملک ظہیر ، صدام اور لطیف کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن