پانامہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ
پانامہ سٹی(اے پی پی)پانامہ کے جنوبی ساحلی علاقے پرپانٹا بریکا میں 6.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے امریکی جیالو جیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ ریکڑ سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز پانامہ سٹی سے 130کلو میٹر دورجنوب کی جانب 9.09کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔