• news

کینیڈا کیلئے 11 ماہ میں پاکستانی برآمدات 12.5 فیصد بڑھیں: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اورکینیڈاکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 12.05 فیصد جبکہ کینیڈا سے درآمدات میں 42.70 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔ مئی2021 ء میں کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 39.22 فیصدکی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے دستیاب اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کینیڈا کو برآمدات سے ملک کو280.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.05 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈاکو برآمدات سے ملک کو250.36 ملین ڈالرکا زرمبادلہ موصول ہواتھا۔ مئی2021 ء میں کینیڈا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 26.62 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مئی 2020 ء کے 19.12 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 39.22 فیصد زیادہ ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں کینیڈا سے درآمدات  کا حجم 439.83 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن