• news

امریکہ میں بیس بال سٹیڈیم کے باہر فائرنگ، 4 افراد ہلاک 

واشنگٹن (شنہوا)واشنگٹن  میں   بیس بال سٹیڈیم کے باہرفائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق  واشنگٹن پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز بیس بال سٹیڈیم کے باہر4 افراد کو گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور 2افراد ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگئے جن میں 1خاتو ن بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت سٹیڈیم میں  واشنگٹن کے شہریوں اور سان ڈیاگو پیڈریس کے درمیان   میچ کھیلا جارہا تھا جسے فوری طور پر روک  کر  تمام کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بحفاظت سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن