• news

4خودکشیاں: رحیم یار خان میں عیدخریداری کیلئے رقم نہ ملنے پر بیوی نے زہر نگل لیا

سیالکوٹ+ قصور+ لدھیوالہ وڑائچ +رحیم یارخان(نمائندگان نوائے وقت+نامہ نگار+کرائم رپورٹر) گھریلو حالات اور ناچاقی پر قصور میں 25 سالہ لڑکی، لدھیوالہ وڑائچ میں 20 سالہ نوجوان، سیالکوٹ میں 50سالہ شخص جبکہ رحیم یار خان میں عیدخریداری کیلئے رقم نہ دینے پر بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے ہنجرائے کلاں کی رہائشی 25 سالہ لڑکی یاسرہ نے گھریلو ناچاقی پر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے کوٹ اسحاق کے گلہ گلاں والا کا رہائشی نوجوان صدام ارشد گھر سے گوجرانوالہ شہر کام پر گیا جی ٹی روڈ پر اقبال ہائی سکول کے سامنے گرین بیلٹ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو اس کی نعش ملی، پولیس کے مطابق صدام نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے قانونی کارروائی کے بعد نعشیں تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ادھر راجن پور کی رہائشی34سالہ مومل مائی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ مومل مائی نے شوہر سے عید خریداری کیلئے رقم دینے کیلئے کہا تھا جس پر شوہر نے رقم دینے کی بجائے بیوی سے جھگڑا کیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر مومل مائی نے زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے بھاری مقدار میں زہرپی لیا، جو طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر-دی نیشن