متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، کوٹ لکھپت میں 5 لاکھ کا ڈاکہ
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں ابوبکر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت، شالیمار میں ولی خان کے گھر سے 4 لاکھ 18 ہزارروپے مالیت ، اچھرہ میں فلک شیر کے گھر سے3لاکھ 70 ہزارروپے مالیت، شیراکوٹ میںبشیر کے گھر سے 2 لاکھ 68 ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ دیگر وارداتوں میں فیصل ٹاؤن میں قیوم سے 4 لاکھ 10 ہزارروپے، لاری اڈہ میںفہیم سے 68 ہزارروپے اورموبائل فون، گلبرگ میں راحیل سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں عامر سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں اویس سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے رنگ محل اور سرور روڈ کے علاقوں سے 2 گا ڑیاں جبکہ شمالی چھاؤنی، فیکٹری ایریا، نشترکالونی، راوی روڈ، مصری شاہ اور لیاقت آباد کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔