• news

او پیک پلس ممالک اگست سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاہدے پر متفق

ریاض (نیٹ نیوز) پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک  تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاہدے پر متفق ہوگئے۔ ویڈیو لنک اجلاس  ویانا میں اوپیک سیکرٹریٹ میں ہوا۔ وزیر توانائی متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اوپیک پلس کے وزرا نے خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اگست سے پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال  اگست سے دسمبر  تک خام تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ سے لے کر 20 لاکھ بیرل ماہانہ اضافہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن