• news

بندوق بردار یہودیوں کی مسجد اقصی پر یلغار ، خواتین پر تشدد گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) انتہاپسند یہودیوں کی جانب سے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق 1200 سے زائد انتہاپسند یہودی مسجد الاقصیٰ داخل ہوگئے۔ اسرائیلی فوج انتہاپسند یہودیوں کو تحفظ فراہم کرتی رہی۔ یہودی بندوق تھامے مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے۔ صیہونی فوج نے مسلم خواتین کو تشدد کے بعد مسجد سے نکال دیا۔ کئی مسلمانوں پر اسرائیلی فورسز نے تشدد کیا۔ انتہاپسند یہودیوں کو روکنے کی کوشش پر متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فلسطینی خواتین کو بھی اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا۔پاکستان نے  مسجد اقصیٰ میں عبادت گزاروں پر حملے کی مذ مت کرتے کہا عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے فوری کارروائی کرے،یہودیوں کے حملے انسانی حقوق کے قوانین کے خلاف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن